چھتیس گڑھ میں آج حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں کم سے کم سات ماؤ نواز مارے گئے۔ CRPF، اسپیشل ٹاسک فورس اور ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ کی ایک مشترکہ ٹیم ماؤ نوازوں کی موجودگی کے بارے میں انٹلی جنس رپورٹ موصول ہونے کے بعد نارائن پور ضلعے کے جنوبی Aboojhmaad علاقے میں تلاشی کی کارروائی میں مصروف تھی۔ کارروائی کے دوران آج صبح یہ جھڑپ ہوئی۔ حفاظتی دستوں کو مارے گئے ماؤ نوازوں کی لاشیں ملی ہیں۔ علاقے میں دونوں جانب سے فائرنگ کا سلسلہ اور تلاشی کی کارروائی اب بھی جاری ہے۔ x
Site Admin | December 12, 2024 3:42 PM