چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلعے میں آج 31 ماؤنواز حفاظتی دستوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ہلاک ہوگئے۔ سبھی ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ اِس جھڑپ میں سیکیورٹی کے دو اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں، جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے، جنہیں بہتر علاج کیلئے بذریعے ہوائی جہاز رائے پور لے جایا گیا ہے۔ دونوں زخمی اہلکار خطرے سے باہر ہیں۔
حفاظتی دستوں کو اطلاع ملی تھی کہ ماؤنوازوں کی ایک بڑی تعداد بیجاپور ضلعے کے نیشنل پارک کے گھنے جنگلوں میں موجود ہے۔ بیجاپور ضلعے کے پولیس سُپرنٹنڈینٹ ڈاکٹر جتیندر یادو نے بتایا کہ اِس خفیہ معلومات کی بنیاد پر ضلع کے ریزرو گارڈ، خصوصی ٹاسک فورس اور بَستر فرنٹیئر کی مشترکہ ٹیم، تلاشی کی کارروائی کو انجام دینے کیلئے روانہ ہوئی۔ آج صبح سے ہی بھارتی دستوں اور ماؤنوازوں کے درمیان رُک رُک فائرنگ بھی ہوئی۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے دونوں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کے کنبے کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ ملک اُن کی جرأت مندی کا احسان رہے گا۔ وزیر داخلہ نے اگلے سال 31 مارچ تک ملک سے نکسل واد کو جڑ سے ختم کرنے کے تئیں اپنے عہد کو دوہرایا۔
Site Admin | February 9, 2025 9:43 PM
چھتیس گڑھ میں آج ایک تصادم میں 31 ماؤنواز ہلاک اور دو سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اگلے سال 31 مارچ تک نکسل واد کو ختم کرنے کے عہد کو دوہرایا ہے
