ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 21, 2025 2:40 PM

printer

چھتیس گڑھ – اڈیشہ سرحد پر ماؤ نوازوں کے خلاف مشترکہ کارروائی میں 14 ماؤ نواز مارے گئے ہیں، جن میں سے ایک ماؤ نواز پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا

 

چھتیس گڑھ اور اڈیشہ سرحد پر پچھلی رات ایک بین ریاستی  مشترکہ کارروائی میں کم از کم 14 ماؤنواز مارے گئے۔ گولی باری میں مارے گئے 14 ماؤنوازوں میں وہ ماؤنواز بھی شامل ہے، جس پر ایک کروڑ روپے کا انعام تھا۔

 ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ Kulharighat ریزرو جنگلاتی علاقے میں بڑی تعداد میں ماؤ نوازوں کے چھپے ہونے کی اطلاعات ملنے کے بعد چھتیس گڑھ اور اڈیشہ پولیس اور CRPF نے ایک مشترکہ بین ریاستی کارروائی شروع کی۔ چھتیس گڑھ کے Gariabandh ضلعے اور اڈیشہ کے Nuapada ضلعے کے سرحدی علاقوں میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔ سیکورٹی فورسز اور ماؤنوازوں کے درمیان 24 گھنٹے تک گولیوں کا رَہ رَہ کر تبادلہ ہوتا رہا۔سبھی 14 ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ بارود، بَم اور ایک خود لوڈ ہونے والی رائفل برآمد کی ہے۔علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کو نکسلزم سے پاک بنانے کی سمت میں سیکورٹی فورسز نے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب شاہ نے کہا کہ مرکزی ریزرو پولیس فورس اور اُڈیشہ اور چھتیس گڑھ پولیس کے اِسپیشل کارروائی گروپوں نے اُڈیشہ، چھتیس گڑھ سرحد پر ایک مشترکہ کارروائی میں 14 نکسلیوں کو مار گرایا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت اور سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں سے بھارت نکسلزم سے پاک بنے گا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں