September 25, 2024 10:04 PM

printer

چِلی کے صدر نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر بھارت کی شمولیت کی حمایت کی ہے

چِلی کے صدر Gabriel – Boric – Font نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل – UNSC کے مستقل رکن کے طور پر بھارت کی شمولیت کی حمایت کی ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے 1945 میں اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے اب تک جغرافیائی سیاست میں ہوئی تبدیلی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے موجودہ عالمی حقیقتوں کی عکاسی کے مقصد سے، اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی خاطر ایک حتمی مدت مقرر کئے جانے پر بھی زور دیا۔ جناب Font نے اس بات کو نمایاں کرتے ہوئے کہ صرف سیاسی عزم کی کمی ہی اصلاحات کی راہ میں حائل ہے، UNSC میں بھارت، برازیل اور افریقہ کے کم از کم ایک ملک کو شامل کئے جانے کی تجویز پیش کی۔

دوسری جانب، امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی بھارت کی UNSC کی مکمل رکنیت کیلئے واشنگٹن کی مکمل حمایت کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے کواڈ سربراہ کانفرنس کے موقع پر اتوار کو Delaware میں، وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنی دو طرفہ ملاقات کے بعد یہ توثیق کی ہے۔

روس نے بھی اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا ہے کہ روس، UNSC میں بھارت، برازیل اور افریقہ کے کسی ایک ملک کی شمولیت کی حمایت کرتا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں