چنڈی گڑھ کی CBI عدالت نے ہماچل پردیش کے شملہ ضلعے میں سال 2017 کے کوٹ کھائی آبروریزی اور قتل معاملے کے ایک ملزم، سورج کے حراستی قتل معاملے میں انسپیکٹر جنرل آف پولیس ظہور حیدر زیدی اور آٹھ دیگر پولیس اہلکاروں کو قصوروار قرار دیاہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق چنڈی گڑھ کی CBI عدالت میں یہ مقدمہ چلایا گیا۔ اِس معاملے میں سزا کا اعلان 27 جنوری کو ہوگا۔ قصوروار قرار دیے جانے کے بعد IG ظہور حیدر زیدی اور آٹھ دیگر پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔
دوسری جانب ثبوتوں اور گواہوں کے بیانات کی کمی کے سبب اُس وقت کے ایس پی، DW Negi کو بری کردیا گیا۔گڑیا قتل معاملے کے 14 دن بعد کوٹ کھائی پولیس اسٹیشن کے لاک اَپ میں ملزم سورج کا قتل کردیا گیا تھا۔x