ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 12, 2024 3:21 PM

printer

چندرا بابو نائیڈو نے چوبیس وزراء کی کونسل کے ساتھ آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لے لیا ہے

تیلگودیشم پارٹی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو کو آج صبح گیارہ بجکر 27 منٹ پر کرشنا ضلعے کے Kesrarapalli آئی ٹی پارک میں گورنر ایس عبدالنظیر نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلایا۔ اُن کے ساتھ ساتھ 24 نومنتخبہ ارکان نے بھی حلف لیا، جن میں تین Jana سینا پارٹی اور ایک بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہیں۔ جن سرکردہ ارکان نے آج حلف لیا ہے، اُن میں  Jana Sena پارٹی کے سربراہ کے-پون-کلیان، TDP کے جنرل سکریٹری نارا لوکیش اور BJP کے سینئر لیڈر ستیہ کمار یادو شامل ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے دیگر سینئر رہنماؤں کے ساتھ اِس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں