September 21, 2024 9:32 PM

printer

چنئی کرکٹ ٹیسٹ میچ میں تیسرے دن بنگلہ دیش دوسری اننگز میں بھارت سے 357 رن پیچھے ہے

کرکٹ میں، چنئی میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کی پوزیشن مضبوط ہے۔ آج تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 158 رن بنالئے تھے۔ بنگلہ دیش اب بھی 357 رن سے پیچھے ہے اور اُس کے 6 وکٹ باقی ہیں۔ آج کا کھیل ختم ہونے تک نجم الحسین Shanto اِکیاون رن پر اور شکیب الحسن پانچ رن پر کھیل رہے تھے۔ بھارت کیلئے روی چندرن اشون نے تین وکٹ جبکہ جسپریت بمراہ نے ایک وکٹ حاصل کیا۔
اِس سے قبل بھارت نے دوسری اننگز میں چار وکٹ پر 287 رن بنا کر آج اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا اور بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 515 رن کا بڑا اسکور دیا ہے۔ شبھ من گِل اور رشبھ پنت نے سنچریاں بنائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں