بنگلہ دیش کے خلاف چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن، بھارت نے اپنی دوسری اننگز 287 رن پر ڈکلئیرکردی ہے جبکہ اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم، بھارت کے پہلی اننگز کے 376 رَن کے جواب میں، اپنی پہلی اننگز میں محض 149 رَن پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
اس طرح بھارت نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 515 رَن کا بڑا نشانہ دیا ہے۔
بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز میں اب سے تھوڑی دیر پہلے تک بغیر کسی نقصان کے 38 رَن بنا لئے تھے۔x