بیڈمنٹن میں، چین کے Shenzhen میں جاری چائنا ماسٹرس 2024 ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز کے سیمی فائنل میں چراغ شیٹی اور ستوک سائی راج رنکی ریڈی کی بھارتی جوڑی کا مقابلہ آج Jin Yong اور Seo Seung Jae کی جنوبی کوریائی جوڑی سے ہوگا۔
اِس سے پہلے کَل Shenzhen میں بھارتی جوڑی نے ڈنمارک کے Kim Astrup اور Anders Skaarup Rasmussen کی جوڑی کو کوارٹر فائنل میچ میں اکیس۔سولہ اور اکیس۔اُنیس سے شکست دی۔