September 19, 2024 9:39 AM

printer

چار روزہ عظیم الشان World Food India 2024 پروگرام آج نئی دلی کے بھارت منڈپم میں شروع ہوگا۔

چار روزہ عظیم الشان ’ورلڈ فوڈ انڈیا 2024‘ نمائش آج سے نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں شروع ہوگی۔ اس نمائش میں 90 سے زائد ممالک، 26 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اور 18 مرکزی وزارتیں شرکت کر رہی ہیں۔ اس نمائش میں ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں اختراع، ٹیکنالوجی اور پائیداری کا امتزاج پیش کیا جائے گا۔ خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے وزیر پرہلاد جوشی، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر چراغ پاسوان اور وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس سال کے ورلڈ فوڈ انڈیا میں جاپان شراکت دار ملک ہوگا جبکہ ویتنام اور ایران خصوصی توجہ کے حامل ممالک کے طور پر شرکت کریں گے۔

آج پہلے دن CEO کی اعلیٰ سطحی گولو میز کانفرنس ہوگی جس کی صدارت کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل اور ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر چراغ پاسوان کریں گے۔ یہ تقریب 40 سے زیادہ معلوماتی اجلاس کی میزبانی کرے گی، جس میں موضوعاتی مباحثے، ریاستی اور ملکی خصوصی کانفرنسز شامل ہیں۔

عالمی فوڈ ریگولیٹرس سربراہ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کی میزبانی FSSAI کی جانب سے کی جارہی ہے اور یہ کانفرنس ورلڈ فوڈ انڈیا کے اشتراک سے کی جارہی ہے۔یہ نمائش ڈبہ بند خوراک کے شعبے میں بھارت کے عالمی پاور ہاؤس کے طور پر ابھرنے کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع بھی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں