چار دھام اور ہیم کُند صاحب یاترا 2025 کے لیے آدھار سے متعلق شناخت کا استعمال کرتے ہوئے اب تک ساڑھے سات لاکھ سے عقیدتمندوں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ الیکٹرانکس اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس اقدام سے رجسٹریشن کی نقل کو روکنے میں مدد ملے گی اور زیادہ سے زیادہ یاتریوں کو یاترا میں شامل ہونے کا موقع فراہم ہوگا۔ آدھار پر مبنی ڈیجیٹل تصدیق سے رجسٹریشن کا عمل تیز ہوگا اور کاغذی کارروائی میں بھی کمی متوقع ہے۔
آدھار پر مبنی آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے حکام یاتریوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کر سکیں گے۔ مندروں میں زیادہ بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔ خاص طور پر اونچائی والے علاقوں میں موسم سے متعلق معلومات کو بہتر بنایا جا سکے گا۔
آدھار سے منسلک رجسٹریشن سے رہائش، ٹرانسپورٹ، خوراک اور طبّی امداد کی بہتر منصوبہ بندی اور انتظام میں بھی مدد ملے گی، جو رجسٹرڈ یاتریوں کی اصل تعداد پر مبنی ہوگی۔ ساتھ ہی وسائل کے ضیاء اور قلت کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
یہ نظام ہنگامی حالات سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے یاتریوں اور حکام کے درمیان بہتر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ اتراکھنڈ ٹورزِم ڈولپمنٹ بورڈ UTDB نے اس اہم یاترا کے لیے آدھار پر مبنی رجسٹریشن کا آغاز کیا، جس کا رجسٹریشن 20 مارچ سے شروع ہوا ہے۔ ساتھ ہی آف لائن رجسٹریشن بھی مخصوص مراکز پر دستیاب ہے۔×