بھارت کے بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین، Shenzhen میں کھیلے جارہے China Masters 2024 Badminton میں مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ Lakshya Sen نے ڈنمارک کے Rasmus Gemke کو دوسرے راؤنڈ میں اکیس۔سولہ، اکیس۔اٹھارہ سے شکست دی۔ مردوں کے ڈبلز میں بھی Chirag Shetty اور Satwik Sai raj Ranki reddy پر مشتمل بھارتی جوڑی نے ڈنمارک کے Rosmus Kjaer اور Frederik Sogaard کو اکیس۔اُنیس، اکیس۔پندرہ سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔تاہم Treesa Jolly او گائیتری گوپی چند کی بھارتی خواتین کی جوڑی کو خواتین کے ڈبلز کے دوسرے راؤنڈ میں آج دوپہر Liu Sheng اور Tan Ning کی چینی جوڑی سے سولہ۔اکیس، گیارہ۔اکیس سے شکست سے سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے سرکردہ بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو کو خواتین کے سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں سنگاپور کی Yeo Jia Min نے اکیس۔سولہ، سترہ۔اکیس، تئیس۔اکیس سے شکست دی۔
Site Admin | November 21, 2024 9:17 PM