بیڈمنٹن میں پی وی سِندھو، پی وی سِندھو، اُنّتی ہوڈا اور Shriyanshi Valishetty لکھنؤ میں جاری سید مودی انڈیا انٹرنیشنل 2024 سوپر 300 ٹورنامنٹ کے خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ پی وی سندھو نے اِیراشرماکواکیس-دس، بارہ-اکیس، اکیس-پندرہ سے شکست دی۔ ایک دوسرے میچ میں اُنّتی ہوڈا نے تھائی لینڈ کی Pornpicha Choeikeewong کو اکیس-اٹھارہ، بائیس-بیس سے ہراکر کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ کو یقینی بنالیا ہے۔ Shriyanshi Valishetty نے دوسرے درجے کے کھلاڑی Malvika Bansod کو اکیس-بارہ، اکیس-پندرہ سے شکست دی۔مردوں کے سنگلز میں بھارت کے لکشیہ سین، Meiraba Luwang Maisnam اور آیوش شیٹی بھی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
Site Admin | November 28, 2024 9:23 PM