ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 1, 2024 10:22 AM

printer

پی وی سندھو اور لکشیہ سین لکھنؤ میں جاری سید مودی بین الاقوامی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

لکھنؤ میں جاری سید مودی بین الاقوامی ٹورنامنٹ 2024 میں کل بھارت کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو اور لکشیہ سین سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ فائنل میچز آج سہ پہر کھیلے جائیں گے۔ خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں سندھو نے Unnati Hooda کو اِکیس-بارہ، اکیس-اُنیس سے ہرایا۔ فائنل میں اب سندھو کا مقابلہ چین کی کھلاڑیWu Luo Yu سے ہوگا۔ مردوں کے سنگلز کے فائنل میں لکشیہ سین کا مقابلہ سنگاپور کے کھلاڑی Jia Heng Jason Teh سے ہوگا۔ لکشیہ سین نے سیمی فائنل میں جاپان کے Shogo Ogawa کو اکیس-آٹھ، اکیس-چودھ سے شکست دی۔

مکسڈ ڈبلز میں Dhru Kapila اور Tanisha Crasto کی جوڑی، چین کی جوڑی Zhou Zhi Hong اور Yang Jia Yi کو اکیس-سولہ، اکیس-پندرہ سے ہراکر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ فائنل میں اب اس جوڑی کا مقابلہ تھائی لینڈ کی جوڑی Dechapol Puavaranukroh اور Supissara Paewsampran سے ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں