حکومت نے آج بتایا کہ پی ایم وِشوکرما اسکیم کے تحت اِس کے آغاز کے بعد سے ڈھائی کروڑ سے زیادہ درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔ اِن میں سے 20 لاکھ درخواست کنندگان نے تین سطحی تصدیقی عمل کے ذریعے کامیابی کے ساتھ اندراج کیا ہے۔ انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت نے کہا ہے کہ اسکیم نے، جسے بھارت بھر میں کاریگروں اور دستکاروں کو بااختیار بنانے کے مقصد کے ساتھ گذشتہ سال ستمبر میں شروع کیا گیا تھا، نمایاں دلچسپی پیدا کی ہے۔ تقریباً 10 لاکھ رجسٹرڈ کاریگروں نے اِن ای-واؤچرس کے ذریعے 15 ہزار روپئے تک کی ٹول کِٹ ترغیبات سے استفادہ کیا ہے جس نے انھیں ایسے جدید ٹولز حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے جو اُن کی دستکاری اور کاریگری میں اضافہ کرتے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ پی ایم وِشوکرما اسکیم، روایتی کاریگری کو از سر نو مستحکم کرنے اور اُن کاریگروں کو مدد فراہم کرنے کے حکومت کے عزم کی ایک مثال ہے جو ملک کے ثقافتی تنوع اور وِرثے کو دوام بخشتے ہیں۔
Site Admin | November 4, 2024 9:40 PM