بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے مرکزی وزیر ایچ-ڈی-کماراسوامی نے کہا ہے کہ پی-ایم-ای-بس سیوا پیمنٹ سیکورٹی Mechanism (PSM) اسکیم سے، جسے حال ہی میں منظوری دی گئی ہے، 38 ہزار سے زیادہ الیکٹرک بسوں ای-بسوں کو کام پر لگانے میں مدد ملے گی۔ یہ بسیں مالی سال 2024-25 سے 2028-29 تک کام پر لگائی جائیں گی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب کماراسوامی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ذریعے ای-بسوں کی خریداری اور اِن کی خدمات شروع کرنے کی اسکیم کو منظوری دے دی ہے، جس پر 3 ہزار 435 کروڑ 33 لاکھ کا خرچ آئے گا۔×