September 4, 2024 10:23 PM

printer

پی ایم آئی کے اعداد و شمار، اگست کے مہینے میں بڑھ کر 60 اعشاریہ 9 ہوگئے

آج جاری کردہ Services Purchasing منیجرس اشاریے PMI کے مطابق مستحکم مانگ اور مہنگائی کو کم کرنے کے اقدامات کے سبب اگست کے مہینے میں خدمات کے سیکٹر کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور یہ 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ S&P Global کے ذریعے مرتب کردہ اشاریے سے واضح ہوتا ہے کہ PMI کے اعداد و شمار، اگست کے مہینے میں بڑھ کر 60 اعشاریہ 9 ہوگئے ہیں جو کہ جولائی کے مہینے میں 60 اعشاریہ 3 تھے۔ اِس کے برعکس مینوفیکچرنگ کیلئے PMI میں کمی کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ اگست کے مہینے میں اِس کا اشاریہ تین ماہ میں سب سے کم ہوکر 57 اعشاریہ 5 ہوگیا۔ خدمات کے شعبے میں مجموعی مربوط PMI میں بہتری کے سلسلے میں جولائی کے 60 اعشاریہ 7 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں