August 5, 2024 9:33 PM

printer

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت سریش گوپی نے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ اِس سال یکم جولائی کے مطابق ملک بھر میں فعال گھریلو LPG صارفین کی تعداد 32 کروڑ 68 لاکھ ہے۔

پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت سریش گوپی نے آج راجیہ سبھا کو مطلع کیا کہ اِس سال یکم جولائی کے مطابق ملک بھر میں فعال گھریلو LPG صارفین کی تعداد 32 کروڑ 68 لاکھ ہے۔ ایک تحریری جواب میں جناب گوپی نے کہا کہ Refills کیلئے مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے اور LPG کے نئے کنکشن کو ہم آہنگ کرنے کیلئے، تیل کی مارکیٹنگ کی کمپنیوں، OMCs کے 50 کروڑ سے زیادہ سلنڈر استعمال میں ہیں، جو کہ مضبوط فولاد کے سلنڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلنڈروں کی تبدیلی اور تازہ مستقبل کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے، OMCs باقاعدگی کے ساتھ اپنی انوینٹریز کا جائزہ لیتی ہیں اور نئے سلنڈروں کی خریداری کیلئے ٹنڈر جاری کرتی ہیں۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے، جناب گوپی نے بتایا کہ بھارت اپنی اندرونِ ملک LPG کی کھپت کا تقریباً 60 فیصد درآمد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں LPG کی قیمتیں، بین الاقوامی مارکیٹ میں اِس کی قیمتوں کے ساتھ منسلک ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں