پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ مصنوعی ذہانت اور Clean Cooking توانائی کی بڑی کھپت کرنے والے کے طور پر ابھر رہے ہیں اور ان میں سے ہر ایک معیشت اور معاشرے کے مستقبل کو بہتر شکل دے رہا ہے۔ نئی دلّی میں یَشو بھومی کے مقام پر انڈیا انرجی وِیک 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پوری نے کہا کہ AI، توانائی کی سب سے زیادہ کھپت والے شعبوں میں سے ایک بن گئی ہے، جہاں ڈیٹا سینٹر کی مانگ میں ہر سال 18 سے 20 فیصد کا اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2030 تک AI پر مبنی ڈیجیٹل معیشت 400 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ جانے کی امید ہے۔x
Site Admin | February 11, 2025 3:45 PM
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر نے آج کہا کہ مصنوعی ذہانت اور کلین کوکنگ توانائی کی بڑی کھپت کرنے والے کے طور پر ابھر رہے ہیں-
