September 23, 2024 2:43 PM

printer

پیوش گوئل آج سے آسٹریلیا کے دورے پر رہیں گے

کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل آج سے آسٹریلیا کے دورے پر رہیں گے جہاں وہ بھارت-آسٹریلیا مشترکہ وزارتی کمیشن کی انیسویں میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ جناب گوئل بدھ کے روز آسٹریلیا کے تجارت اور سیاحت محکمے کے وزیر Don Farrell کے ساتھ مشترکہ طور پر میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اِس موقع پر دونوں ملک باہمی اقتصادی رابطوں کو نئی بلندی پر لے جانے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں