ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 31, 2024 9:32 PM

printer

پیرس میں پیرالمپک کھیلوں میں روبینہ فرانسس نے شوٹنگ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے

پیرالمپکس گیمز میں آج بھارت کی نشانے باز روبینہ فرانسِس نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل SH-1 فائنل کوالیفکیشن راؤنڈ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ نشانے باز نے فائنل میں کُل 211 اعشاریہ ایک کا اسکور بناکر تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس دوران بھارت نے Paralympics میں نشانے بازی میں 4 تمغے جیت لئے ہیں۔ خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل SH-1 مقابلے میں Avani Lekhara نے سونے کا جبکہ مونا اگروال نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔دوسری جانب مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل SH-1 مقابلے میں 234 اعشاریہ 9 کے اسکور کے ساتھ منیش نَروال نے چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔Suhas Yathiraj اور Sukant Kadam نے پیرالمپکس 2024 میں ملک کیلئے بیڈمنٹن میں پہلا تمغہ یقینی کرلیا ہے۔ دونوں کھلاڑی، SL-4 زمرے میں مردوں کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔بھارت نے پیرالمپکس میں اب تک 5 تمغے جیتے ہیں، جن میں سونے کا ایک، چاندی کا ایک اور کانسے کے 3 تمغے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں