پیرو کے لیما میں جاری عالمی انڈر- 20 ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کے دس ہزار میٹر ریس واک مقابلے میں کَل بھارت کی آرتی نے کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کے لیے تمغوں کا کھاتہ کھولا۔
آرتی نے مقابلوں کے آخری دن سے پہلے 44 منٹ اور 39 سیکنڈ کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تیسرے نمبر پر رہیں۔
17 سالہ آرتی نے 47منٹ 21 سیکنڈ کا خود اپنا ہی ریکارڈ توڑا جو انھوں نے اس سال مارچ کے مہینے میں لکھنو میں ہوئے نیشنل فیڈریشن کپ انڈر۔20 چیمپئن شپ میں بنایا تھا۔ ان مقابلوں میں چینی ریس واک ایتھلیٹ
Zhuoma Baima نے سونے کا جبکہ Meiling Chen نے چاندی کا تمغہ جیتا۔x