July 9, 2024 2:33 PM

printer

پیرس 2024 اولمپک کھیلوں میں گگن نارنگ بھارتی دستے کے Chef De Missionہوں گے

بھارتی اولمپک ایسو سی ایشن IOA نے اولمپک کھیلوں میں چار مرتبہ حصہ لینے والے اور 2012 کے اولمپک کھیلوں میں دس میٹر ائیر رائفل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے گگن نارنگ کو پیرس میں ہونے والے 2024 اولمپک کھیلوں میں بھارتی دستے کا Chef De Mission مقرر کیا ہے۔ یہ اولمپک کھیل 26 جولائی سے شروع ہوں گے۔ انھیں ایم سی  میری کوم کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔ نامور کھلاڑی پی وی سندھو اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی Achanta Sharth kamal افتتاحی تقریب میں جھنڈا بردار ہوں گی۔ IOA کی صدر ڈاکٹر پی ٹی اوشا نے کل بتایا کہ میری کوم کے استعفے کے نتیجے میں نائب Chef De Mission گگن نارنگ کو یہ عہدہ دیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اوشا نے مزید بتایا کہ بھارت کی طرف سے اولمپک میں دو تمغے جیتنے والی واحد خاتون پی وی سندھو Sharth kamal کے ساتھ جھنڈا لئے ہوئے ہوں گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں