ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2024 9:41 PM

printer

پیرس پیرالمپک میں Mariyappan Thangavelu، شرد کمار اور Shailesh Kumar آج رات مردوں کے ہائی جمپ T63 فائنل راؤنڈ میں مقابلہ کریں گے

پیرس پیرالمپکس 2024 مقابلوں کے چھٹے دن بھارت کی پیرا ایتھلیٹ Deepthi Jeenaji، خواتین کے 400 میٹر ٹی ٹوئنٹی فائنل مقابلے میں اپنی کار کردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ وہیں مردوں کے ہائی جمپ T63 فائنل راؤنڈ میں Mariyappan Thangavavelu، شرد کمار اور شیلیش کمار اپنے جوہر دکھائیں گے۔
مردوں کے بھالا پھینکنے کے F-46 فائنل میں اجیت سنگھ، رِنکو اور سندر سنگھ مقابلہ آرائی کریں گے۔
پیرا تیر اندازی میں خواتین کے recurve مقابلوں میں تیر انداز پوجا حصہ لیں گی۔
اِس سے پہلے پیرا نشانے بازی میں Avani Lekhara، خواتین کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن مقابلوں میں پانچویں نمبر پر رہیں اور سونے کا تمغہ حاصل نہ کرپائیں۔
وہیں دوسری بھارتی نشانے باز مونا اگروال بھی کوالیفکیشن مرحلہ طے نہ کر پائیں اور 13 ویں پوزیشن پر رہیں۔پیرا ایتھلیٹکس میں بھارت کی بھاگیہ شری، خواتین کے شاٹ پُٹ F-34 فائنل میں 7 اعشاریہ دو آٹھ میٹر کی کارکردگی کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔ بھارت نے اب تک 15 تمغے جیتے ہیں، جن میں 3 سونے کے تمغے شامل ہیں۔ تمغوں کی فہرست میں بھارت 15 ویں مقام پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں