ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2024 2:53 PM

printer

پیرس پیرالمپکس2024 کے چھٹے روز آج بھارتی کھلاڑی نشانے بازی اور ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیل مقابلوں میں تمغہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے

پیرس میں پیرالمپکس گیمس 2024 میں بھارتی کھلاڑیوں کی نگاہیں نشانے بازی، تیراندازی اور ایتھلیٹکس سمیت مختلف کھیل مقابلوں میں تمغہ حاصل کرنے پر مرکوز ہوں گی۔ نشانے باز Avani Lekhara اور مونا اگروال خواتین کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشن SH-1 مقابلے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی، جبکہ تیر انداز پوجا خواتین کے Recurve مقابلے میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گی۔بھاگیہ شری جادھو خواتین کے Shotput ایف34 کے فائنل میں کھیلیں گی۔ اس کے علاوہ مردوں کے ہائی چمپ T63 کے فائنل میں Mariyappan Thangavelu، Shailesh Kuma اور شرد کمار بھارت کے تمغوں کی فہرست میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ کَل نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں Sumit Antil نے سونے کا تمغہ جیتا اور ساتھ ہی 70 اعشاریہ پانچ نو میٹر نیزہ پھینک کر پیرالمپکس میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔بیڈمنٹن میں نتیش کمار نے مردوں کے سنگلز کے SL3 مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ Suhas Yathiraj کو مردوں کے سنگلز کے SL4 مقابلے کے فائنل میں دفاعی چمپئن Lucas Mazur سے ہارنے کے بعد چاندی کا تمغہ ملا۔خواتین کے سنگلز میں SU5 مقابلے میں تُلسی ماتھی مُروگیسن فائنل میں چین کی کھلاڑی سے ہار گئی اور انہیں بھی چاندی کا تمغہ ملا۔ اسی زمرے میں منیشا رام داس نے کانسے کا تمغہ جیتا۔تیر اندازی کے مکسڈ ٹیم کمپاؤنڈ مقابلے میں بھارت کو کانسے کا تمغہ ملا۔صدر جمہوریہ درپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے تمغے جیتنے والے سبھی کھلاڑیوں کو مبارک باد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں