September 6, 2024 9:32 PM

printer

پیرس پیرالمپکس کھیلوں نے پروین کمار نے مردوں کے ہائی جمپ T64 فائنل میں سونے کا تمغہ جیتا ہے

پیرس پیرالمپکس کھیلوں میں بھارتی ایتھلیٹس نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے تمغے جیتنے کا سلسلہ جاری رکھا۔بھارت کے سرکردہ ایتھلیٹ پروین کمار نے مردوں کے ہائی جمپ کے T-64 فائنل میں سونے کا تمغہ جیت کر بھارت کو تمغے جیتنے والے ممالک کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔
اس طرح بھارت مجموعی طور پر 26 تمغے جیت چکا ہے، جن میں سونے کے 6، چاندی کے 9 اور کانسے کے 11 تمغے شامل ہیں۔
پیرس پیرالمپک کھیلوں کے 9 ویں دن آج بھارتی ایتھلیٹس نے اپنی زبردست کارکردگی جاری رکھتے ہوئے کروڑوں بھارتیوں کو خوشی سے بھر دیا۔پروین کمار نے دو اعشاریہ صفر آٹھ میٹر کی بہترین جست لگاتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔ پروین نے بے حد قریبی فائنل مقابلے میں لگاتار سات کامیاب چھلانگیں لگائیں اور پہلے نمبر پر رہے۔ ٹوکیو پیرا اولمپک مقابلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پروین نے چار سال بعد ہونے والے اِس پُروقار انعقاد میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا۔ بھارتی شائقین آج رات ہونے والے مقابلوں میں بھی اپنے ایتھلیٹس سے مزید تمغوں کی اُمید کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں