September 2, 2024 9:35 AM

printer

پیرس پیرالمپکس میں نشاد کمار نے مردوں کے ہائی جمپ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ پریتی پال نے خواتین کے 200 میٹر اسپرنٹ مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

 

پیرس پیرالمپکس 2024 میں پیرا ایتھلیٹ پریتی پال نے بھارت کیلئے ایک اور تمغہ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے خواتین کے 200 میٹرس-T35 فائنل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے 30 اعشاریہ صفر ایک سیکنڈس میں یہ تمغہ جیتا، جو کہ ذاتی طور پر اُن کی یہ بہترین ٹائمنگ ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ پیرالمپکس میں دو تمغے جیتنے والی پہلی ٹریک اینڈ فیلڈ بھارتی خاتون پیرا ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔ دوسری طرف بھارتی ایتھلیٹ نشاد کمار نے بھی مردوں کے ہائی جمپ-T47 مقابلے میں دو اعشاریہ صفر چار میٹر کی شاندار کارکردگی کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

اب پیرالمپکس کھیلوں کے پانچویں دن بھارتی کھلاڑیوں کے مختلف کھیل مقابلوں میں مزید تمغے جیتنے کا امکان ہے۔ بھارتی دستہ شاندار کارکردگی کے ساتھ بیڈمنٹن کا اپنا سفر ختم کرنا چاہے گا۔ پیرا تیر انداز شیتل دیوی اور راکیش کمار مکسڈ کمپاؤنڈ اوپن سیکشن میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔                                  V-C Chirag

پیرا لمپکس میں آج ٹیم انڈیا کیلئے تمغوں کے کئی میچ ہونے ہیں۔پیرا بیڈمنٹن سیکشن میں زیادہ سے زیادہ پانچ تمغے ہوں گے۔ عالمی ریکارڈ کی حامل Deepthi Jeevanji بھی 400 میٹر T20 میں کھیل کا مظاہرہ کریں گی۔ٹوکیو میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے Sumit Antil بھی Javelin Throw F64 مقابلہ میں اپنا سونے کا تمغہ بچانے کی کوشش کریں گے۔ ایک اور ایتھلیٹ یوگیش کتھونیا F56 زمرے میں کھیلیں گے۔ مردوں کے سنگلز SL 4 مقابلے میں سہاس یتھیراج کی نظر سونے کے تمغے پر ہوگی۔ وہ سیمی فائنل میں ایک اور بھارتی کھلاری Sukant Kadam کو ہرا چکے ہیں۔ خوتین کے سنگلز SU5 میں Thulasimathi Murugesan سونے کے تمغے کیلئے چین کی Qiu Xia Yong  کا مقابلے کریں گی جبکہ منیشا ڈینمارک کی کیترین Rosengren سے کانسے کے تمغے کے لیے میچ کھیلیں گی۔ تمغوں کی فہرست میں: بھارت، ایک سونے کا دو چاندی کے اور 4 کانسے کے تمغوں سمیت سات تمغوں کے ساتھ 27ویں مقام پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں