September 5, 2024 9:41 PM

printer

پیرس پیرالمپکس میں بھارت کے Judo کھلاڑی کپل پرمار نے مردوں کے 60 کلو گرام زمرے کے J-One مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے

پیرس پیرالمپکس 2024 میں بھارت کے Judo کھلاڑی کپل پرمار نے پیرا جوڈو میں مردوں کے 60 کلو گرام J-One زمرے میں برازیل کے Elielton de Oliveira کو ہرا کر کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ پیرالمپکس کی تاریخ میں بھارت کیلئے اس مقابلے کا یہ پہلا تمغہ ہے۔ یہ میچ صرف 33 سیکنڈ میں ختم ہوگیا۔اس وقت بھارتی ٹیم تمغوں کی درجہ بندی میں 5 سونے کے، 9 چاندی کے اور 11 کانسے کے تمغوں سمیت کُل 25 تمغے جیت کر 14 ویں مقام پر ہے۔ ہرویندر سنگھ اور پوجا Jatyan، کانسے کے تمغے کے مقابلے میں Slovenia کے Zeva Lavrinc اور Dejan Fabcic کی جوڑی سے ہار گئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں