September 4, 2024 2:35 PM

printer

پیرس پیرالمپکس میں بھارتی کھلاڑی آج شاٹ پُٹ، نشانے بازی، تیر اندازی اور پاور لفٹنگ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے

پیرس پیرالمپکس میں بھارت نے کل 5 تمغے جیت کر مجموعی طور پر 20 تمغے حاصل کرلیے ہیں۔ بھارت کی پیرالمپکس میں تمغوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ پیرس کھیلوں سے پہلے بھارت کی بہترین کارکردگی ٹوکیو 2020 اولمپکس تھی جب بھارت نے کُل 19 تمغے جیتے تھے۔ گزشتہ روز دیپتی جیون جی نے خواتین کے 400 میٹر T-20 دوڑ میں کانسے کا اور مردوں کے ہائی جمپ T-63 مقابلوں میں شردکمار نے چاندی کا اور Mariyappan Thangavelu نے کانسے کا تمغہ جیتا۔اس کے علاوہ مردوں کے نیزہ پھینکنے کے F-46 مقابلوں میں اجیت سنگھ کے چاندی اور سندر گرجر کے کانسے کے تمغے کی بدولت بھارت کے حصے میں مزید دو تمغوں کا اضافہ ہوا۔مقابلوں کے ساتویں دن سچن کھلاری، محمد یاسر اور روہت کمار مردوں کے شاٹ پٹ F-46 فائنل میں حصہ لیں گے۔وہیں پاور لفٹنگ میں پرم جیت کمار، مردوں کے 49 کلو گرام زمرے کے فائنل میں حصہ لیں گے۔ نشانے بازی میں نہال سنگھ اور رُودراش کھنڈیلوال، پچاس میٹر مسکڈ SH-1 مقابلوں میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔ اِدھر تیر اندازی میں مردوں کے انفرادی Recurve بتیس اوپن راؤنڈ میں  ہرویندر سنگھ کا سامنا تائپے کے Tseng Lung- Hui سے ہوگا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے پیرس میں پیرالمپکس میں مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں اجیت سنگھ کو چاندی کا تمغہ جیتنے اور سندر سنگھ گرجر کو کانسے کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ سُمت Antil کے سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد اِن دونوں کی حوصولیابی نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں بھارت کی کارکردگی کو اور بہتر کیا ہے۔ نائب صدر نے یہ کہتے ہوئے مستقبل میں اِن دونوں کو مزید کامیابی حاصل کرنے کی نیک خواہشات پیش کیں کہ اِن دونوں نے جیت حاصل کرنے کیلئے بہترین کھیل اور پختہ عزم کا مظاہرہ کیا۔ صدر جمہوریہ اور نائب صدر نے مردوں کے ہائی جمپ میں شرد کمار اور Mariyappan Thangavelu کو چاندی اور کانسے کا تمغہ جیتنے پر بھی مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں