پیرس پیرالمپکس 2024 کھیل مقابلے آج دیر رات اختتام پذیر ہوجائیں گے۔ یہ کھیل مقابلے چار سال میں ایک بار منعقد کرائے جاتے ہیں۔ بھارت کیلئے اِس بار کے کھیل مقابلے، ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت سے یاد رکھے جائیں گے کیونکہ اِن کھیلوں میں ملک نے ابھی تک کے سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔
بھارتی دستے نے 29 تمغے حاصل کئے ہیں جن میں 7 سونے، 9 چاندی اور 13 کانسے کے تمغے ہیں۔ بھارت نے تمغوں کی فہرست میں سولہواں مقام حاصل کیا ہے۔اختتامی تقریب فرانس کے قومی اسٹیڈیم Stade de France میں منعقد کی جائے گی۔
Site Admin | September 8, 2024 9:22 PM