August 30, 2024 3:00 PM

printer

پیرس میں پیرالمپک کھیل مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی، نشانے بازی، ایتھلیٹکس اور بیڈمنٹن میں آج دوسرے دن اپنی کارکردگی کا اظہار کریں گے

پیرس میں جاری پیرالمپک کھیلوں کے دوسرے دن بھارتی کھلاڑی آج تین مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے اور تمغہ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

نشانے بازی میں ٹوکیو میں سونے کا تمغہ جیتنے والی Avani  لیکھارا کے علاوہ چار دیگر کھلاڑی کوالیفکیشن راؤنڈ اور ممکنہ فائنل میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ اُن کی نگاہیں تمغہ جیتنے پر مرکوز ہوں گی۔

تین پیرا ایتھیلیٹکس مقابلے بھی ہوں گے جن میں جیوتی ترنگ اور ساکشی کسانا خواتین کے ڈسکس تھرو میں، پریتی پال خواتین کے سو میٹر دوڑ میں اور Manu مردوں کے شاٹ پُٹ مقابلے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اس کے علاوہ پہلے دن سے ہی بیڈمنٹن کے مقابلے بھی جاری ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں