September 6, 2024 2:42 PM

printer

پیرس میں پیرالمپکس کھیل مقابلوں میں آج 9ویں دن بھارتی کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی پیش کرنے کی کوشش کریں گے

پیرس میں جاری پیرالمپکس کھیل کود مقابلوں میں بھارتی کھلاڑی، کھیلوں کے نویں دن ایتھلیٹکس، کشتی رانی اور وزن اٹھانے کے مقابلوں میں اول مقام حاصل کرنے کے مقصد سے میدان میں اتریں گے۔ پاور لفٹنگ میں خواتین کے 67 کلو گرام تک کے فائنل میں اسٹار کھلاڑی Kasthuri Rajamani اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی، جبکہ ایتھلیٹکس میں پروین کمار مردوں کے ہائی جمپ T-64 مقابلے میں   تمغے پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ کَل بھارت کے     Kapil Parmar نے مردوں کے J1، 60 کلو گرام   پیرا جوڈو مقابلے میں برازیل کے Elielton de Oliveira کو دَس-صفر سے ہراکر کانسے کا تمغہ جیتا۔ یہ جوڈو میں بھارت کا اب تک کا پہلا پیرالمپکس تمغہ ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے پیرس پیرالمپکس میں تمغے جیتنے والے سبھی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ بھارت سونے کے 5، چاندی کے 9 اور کانسے کے 11 تمغوں سمیت کُل 25 تمغوں کے ساتھ 16 ویں مقام پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں