پیرس میں پیرالمپکس کھیلوں میں حصہ لینے والے بھارت کے کھلاڑیوں کا دلی کے IGI ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بھارت نے ان کھیلوں میں اب تک 27 تمغے جیتے ہیں جن میں سونے کے چھ، چاندی کے نو اور کانسے کے 12 تمغے شامل ہیں۔ Avani Lekhara ہوائی اڈے پر شاندار استقبال سے بڑی خوش نظر آرہی تھیں۔ انہوں نے نشانے بازی میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سفر بہت اچھا رہا اور اس بار انہوں نے کئی تمغے جیتے ہیں۔ ایک دوسرے کھلاڑی Pranav Soorma نے جنہوں نے Club thorw میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے، کہا کہ سخت محنت کام آئی ہے۔ تیرانداز اور کانسے کا تمغہ جیتنے والے راکیش کمار نے کہا کہ اس کی کامیابی کا سہرا ان کے کوچوں کے سر جاتا ہے۔
Site Admin | September 7, 2024 3:00 PM