بھارت نے پیرس میں جاری پیرا لمپکس گیمز میں چار تمغے جیتے ہیں۔ اِن میں ایک سونے، ایک چاندی اور دو کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں نشانے باز Avani Lekhara نے سونے کا، جبکہ مونا اگروال نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ Avani Lekhara پیرا لمپکس 2 سونے کے تمغے جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔مونا اگروال نے گیمز میں پہلی مرتبہ حصہ لیتے ہوئے ملک کیلئے پہلا تمغہ حاصل کیا۔مردوں کے10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں منیش نروال نے 234.7 پوائنٹس اسکور کرکے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ خواتین کی 100 میٹر دوڑ میں پریتی پال نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
Site Admin | August 30, 2024 9:47 PM