September 2, 2024 9:37 PM

printer

پیرس میں جاری پیرالمپک گیمز میں بھارتی کھلاڑیوں نے ایک طلائی اور چاندی کا ایک تمغہ جیتا ہے۔ اسی کے ساتھ مجموعی تمغوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

پیرس میں جاری پیرالمپکس کا پانچواں دن آج بھارت کیلئے کافی یادگار ثابت ہوا کیونکہ بیڈمنٹن کھلاڑی Nitesh Kumar نے سونے کا تمغہ، جبکہ ایتھلیٹ Yogesh Kathuniya نے چاندی کا تمغہ جیت کر تمغوں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے کُل تمغوں کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ Nitesh نے آج شام پیرا بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز SL3 مقابلے میں برطانیہ کے کھلاڑی Daniel Bethel کو ہراکر سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس سے پہلے یوگیش نے مردوں کے Discus Throw مقابلے میں F56 زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ یہ پیرالمپکس میں اُن کا دوسرا چاندی کا تمغہ ہے۔ اس کے علاوہ پیرا بیڈمنٹن کھلاڑی Thulasimathi Murugesan، اپنی ساتھی کھلاڑی Manisha Ramadass کو ہرا کر خواتین کے SU-5 بیڈمنٹن مقابلے کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں، جس سے مزید ایک اور تمغہ ملنا طے ہو گیا ہے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدرِ جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے فاتحین کو مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں