August 28, 2024 2:18 PM

printer

پیرس میں آج رات پیرالمپکس گیمس 2024 کا آغاز ہورہا ہے۔ ان کھیلوں میں 84 بھارتی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں

پیرالمپکس گیمس 2024 کا آج پیرس میں باضابطہ طور پر آغاز ہو رہا ہے۔ یہ کھیل 8 ستمبر تک جاری رہیں گے۔اِس کی افتتاحی تقریب بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگی۔ پیرس پیرالمپکس میں بھارت کے کُل 84 پیرا ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ پیرالمپکس کی تاریخ میں یہ بھارت کا سب سے بڑا دستہ ہے۔ بھارت، کھیل کود کے 22 مقابلوں میں سے 12 میں حصہ لے گا۔ بھارت کی Shot-Put کھلاڑی اور 2022 میں پیراگیمس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی Bhagyashree Jadhav اور نیزہ پھینکنے کے سرکردہ کھلاڑی اور موجودہ عالمی ریکارڈ رکھنے والے سُمت Antil پیرالمپکس2024  میں بھارت کے پرچم بردار ہوں گے۔کَل بھارتیہ کھلاڑی پیرا تیر اندازی، پیرا سائکلنگ، پیرا تائیکوانڈو، پیرا تیراکی اور پیرا ٹیبل ٹینس میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پیرا ایتھلیٹکس کی شروعات جمعہ سے ہوگی، جس میں 38 بھارتی کھلاڑی شرکت کریں گے۔پیرس میں پیرالمپکس 2024 نو ستمبر کو اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہوجائیں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں