July 29, 2024 3:04 PM

printer

پیرس اولمپک کے تیسرے دن، مردوں کی ہاکی ٹیم سہ پہر سوا چار بجے آج پول بی میں ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی

پیرس اولمپک کے تیسرے دن، مردوں کی ہاکی ٹیم سہ پہر سوا چار بجے آج پول بی میں ارجنٹینا کے خلاف کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم جیت کا اپنا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی کیونکہ اُس نے اولمپک کے اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک اہم جیت حاصل کی تھی۔ بیڈمنٹن میں مردوں کے سنگلز کے گروپ ایل کے مقابلے میں شام ساڑھے پانچ بجے بھارت کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین بیلجئم کے Julien Carraggi سے مقابلہ کریں گے۔تیر اندازی میں مردوں کے ٹیم کوارٹر فائنل میں بھارت کے دھیرج Bommadevara، ترندیپ رائے اور پروین رمیش جادھو آج شام ساڑھے چھ بجے اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں