July 20, 2024 3:08 PM

printer

پیرس اولمپک کھیلوں میں 117 ہندوستانی کھلاڑی حصہ لیں گے، جن میں مسلح افواج کے 24 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

پیرس اولمپک کھیلوں میں 117 ہندوستانی کھلاڑی حصہ لیں گے، جن میں مسلح افواج کے 24 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ یہ کھیل اس مہینے کی 26 تاریخ سے شروع ہوں گے۔ 24 ایتھلیٹس میں 22 مرد کھلاڑی ہیں اور دو خواتین ہیں۔ مرد کھلاڑیوں میں بھالا پھینکنے کے ماہر کھلاڑی صوبے دار نیرج چوپڑہ بھی شامل ہیں۔ وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ خواتین فوجی عملے کی دو خاتون کھلاڑی پہلی بار ہندوستانی دستے میں شامل کی گئی ہیں۔

وزارت نے بتایا ہے کہ 2022 کے دولت مشترکہ کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی حولدار Jaismine Lamboria اور 2023 کی ایشیا کشتی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی Ritika Hooda فوجی عملے کی دو ایسی خواتین کھلاڑی ہیں، جو پہلی بار اولمپک کھیلوں میں حصہ لیں گی۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں