ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 10, 2024 2:26 PM

printer

پیرس اولمپک کھیلوں میں کُشتی کے 76 کلوگرام کے خواتین کے فِری اسٹائل مقابلے میں بھارت کی Reetika Hooda، ہنگری کی Bernadett Nagy کا سامنا کریں گی

پیرس اولمپک کھیلوں میں پہلوان Reetika Hooda خواتین کے 76 کلو گرام فری اسٹائل زمرے میں آج اپنی مہم کی شروعات کریں گی۔ شروعاتی مرحلے میں ان کا مقابلہ ہنگری کی Bernadett Nagy سے ہوگا۔ یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔اسی دوران کَل شام بھارتی پہلوان امن سہراوت نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردوں کے 57 کلوگرام کے فری اسٹائل زمرے کے مقابلے میں کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔سہراوت نے Puerto Rico کے پہلوان Darian Cruz کو تیرہ-پانچ سے ہرایا۔ اکیس سالہ اَمن بھارت کیلئے اولمپک کھیلوں میں تمغہ حاصل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں اور انہوں نے پی وی سندھو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیرس اولمپک کھیلوں میں بھارت کیلئے یہ چھٹا اور کشتی میں پہلا تمغہ ہے۔ 2008 کے بعد سے امن نے کشتی میں یہ تمغہ جیت کر بھارت کو آگے بڑھایا ہے۔ البتہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والے اس 21 سالہ پہلوان کو سیمی فائنل میں تکنیکی بالادستی کی وجہ سے جاپان کےRei Higuchi سے صفر-دس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں