July 28, 2024 3:02 PM

printer

 پیرس اولمپک کھیلوں میں بھارتی نشانے باز منو بھاکڑ آج دس میٹر کے ایئر پسٹل کے فائنل میں تمغے کیلئے مقابلہ کریں گی

پیرس اولمپک کھیلوں میں بھارتی نشانے باز منو بھاکڑ آج دس میٹر کے ایئر پسٹل کے فائنل میں تمغے کیلئے مقابلہ کریں گی۔ آج اِن کھیلوں کا دوسرا دن ہے۔

خواتین کے ٹیم تیر اندازی کوارٹر فائنل میں دیپیکا کماری، انکتا بھگت اور بھجن کور مقابلہ کریں گی۔

ٹینس میں مردوں کے سنگلز زمرے میں بھارت کے Sumit Nagal کا مقابلہ فرانس کے کھلاڑی سے ہوگا جبکہ مردوں کے ڈبلز زمرے میں روہن بوپنا اور سری رام بالاجی فرانس کی جوڑی کا سامنا کریں گے۔ مکے بازی میں خواتین کے 50 کلو گرام زمرے میں دو بار کی عالمی چمپئن نکہت زریں بھی اپنی مہم کا آغاز کررہی ہیں۔

ٹیبل ٹینس میں خواتین کے سنگلز زمرے میں Sreeja Akula کا مقابلہ سوئیڈن کی کھلاڑی سے ہوگا۔ جبکہ Manika Batra برطانیہ کی کھلاڑی کا سامنا کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں