August 6, 2024 3:17 PM

printer

پیرس اولمپک کھیلوں میں آج نیرج چوپڑا اور کشور کمار جینا مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور بھارتی ہاکی ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی کا سامنا کرے گی

پیرس اولمپک2024 میں آج سیمی فائنل میں بھارت کے مردوں کی ہاکی ٹیم کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا۔ Yves-du-Manoir اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اِس میچ سے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ ٹوکیو اولمپک 2020 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والا بھارت یہ میچ جیت کر اپنی کامیابی میں اضافہ کرنا چاہے گا۔

وہیں دفاعی چمپئن اور سونے کے تمغے کیلئے بھارت کی سب سے بڑی امید نیرچ چوپڑا، مردوں کے بھالاپھینک مقابلوں میں آج سے اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ چوپڑہ گروپB کے کوالیفکیشن میں بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجکر 20 منٹ پر کھیلیں گے۔

اس سے ایک گھنٹہ قبل، ایشیائی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے کشور کمار جینا بھی گروپ A کے کوالیفکیشن میچ میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کی کوشش کرتے نظر آئیں گے۔ جینا کا میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 50 منٹ پر کھیلا جائے گا۔اِس دوران بھارت کے اویناش سابلے نے اُس وقت تاریخ رقم کی، جب گزشتہ رات اُنہوں نے مردوں کے تین ہزار میٹر Steeplechors کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اِس طرح سابلے، یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بھارتی مرد ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔ سابلے نے 8 منٹ 15 سیکنڈ میں یہ کارکردگی انجام دی اور پانچویں نمبر پر رہے۔ Steeplechors کا فائنل مقابلہ آٹھ اگست کو ہوگا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں