پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین کا مقابلہ مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں بارہویں درجے کے، چینی تائپے کے Chou Ten Chen سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔ سین اولمپکس میں فی الحال واحد باقی بچے ہوئے بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں۔ مردوں کی ہاکی میں ٹیم انڈیا پُول اے کے میچ میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گی۔ جُوڈو میں بھارت کی تُلیکا مان کا مقابلہ خواتین کے 78 کلو سے زیادہ کے زمرے میں کیوبا کی Idalys Ortiz سے ہوگا۔ یہ میچ دوپہر دو بجکر 12 منٹ پر کھیلا جائے گا۔ ایتھلیٹکس میں پارُل چودھری خواتین کی پانچ ہزار میٹر کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ یہ مقابلہ رات 9 بجکر 40 منٹ پر ہوگا۔ بھارت کے گولف کھلاڑی گگن جیت بھُلّر اور شُبھانکر شرما نیز کَشتی راں Nethra کُمانَن اور وِشنو Saravanan بھی اپنے اپنے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔
Site Admin | August 2, 2024 2:35 PM