پیرس اولمپکس میں بھارت کے سرکردہ بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیہ سین آج شام مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل مقابلے میں چینی تائیپے کے Chou Tien Chen کا سامنا کریں گے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ دوسری جانب اس اولمپکس میں کانسے کے دو تمغے جیتنے والی منوبھاکر، آج دوپہر خواتین کے 25 میٹر پسٹل نشانے بازی مقابلے کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔
مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم آج سہ پہر چار بجکر 45 منٹ پر آسٹریلیا کے ساتھ کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ تیراندازی کے مکسڈ ٹیم مقابلے میں دھیرج Bommadevara اور اَنکیتا بھکت کی بھارتی جوڑی پری کوارٹرفائنل میں انڈونیشیائی جوڑی کا مقابلہ کرے گی۔
ایتھلیٹکس، جوڈو اور گالف میں بھی بھارتی کھلاڑی آج اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ کَل بیڈمنٹن میں پی وی سندھو پری کوارٹر فائنل میں چین کی He Bing Jiao سے اکیس-اُنیس، اکیس-چودہ سے ہار گئیں۔ وہیں لکشیہ سین نے اپنے ہم وطن کھلاڑی ایچ ایس پرونائے کو اکیس-بارہ، اکیس-چھ سے ہرایا اور وہ مردوں کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
بھارتی نشانے باز Swapnil Kusale کا، اُن کی غیر معمولی حصولیابی کیلئے مرکزی ریلوے نے پرموشن کردیا ہے۔ انہوں نے حالیہ پیرس اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ Swapnil Kusale اِس وقت مرکزی ریلوے کے پونے ڈویژن میں ٹکٹ چیکر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔ اب اُن کا پروموشن گروپ-سی سے گروپ-بی میں کیا گیا ہے۔