August 8, 2024 2:44 PM

printer

پیرس اولمپک کھیلوں میں، پہلوان ونیش پھوگاٹ کا نااہل قرار دینے کے بعد سبکدوشی کا اعلان۔ آج شام بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم کانسے کے تمغے کیلئے اسپین کے ساتھ مقابلہ کرے گی

بھارت کی سرکردہ کُشتی کھلاڑی ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس 2024 میں کشتی مقابلے کے فائنل سے نااہل قرار دیئے جانے کے بعد آج اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر اُنہوں نے اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ ونیش پھوگاٹ کو محض 100 گرام وزن سے اوور ویٹ ہونے کی بنا پر خواتین کے 50 کلو گرام زمرے کے فائنل سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ اُنہوں نے اِس فیصلے کے خلاف کھیلوں سے متعلق ثالثی کی عدالت میں اپیل داخل کی ہے۔ اُنہوں نے مشترکہ طور پر اولمپک کا چاندی کا تمغہ دیئے جانے کو کہا ہے۔

ادھر پیرس اولمپکس میں دفاعی اولمپک اور عالمی چمپئن بھارت کے نیزہ پھینکنے والے کھلاڑی نیرج چوپڑا آج رات اپنے خطاب کا دفاع کرنے اور ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مردوں کی بھارتی ہاکی ٹیم آج شام اولمپکس میں کانسے کے تمغے کیلئے اسپین کا سامنا کرے گی۔

آج مردوں کے 57 کلو گرام فری اسٹائل کے زمرے میں بھارت کے کشتی کھلاڑی امن سہراوت اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ خاتون کشتی کھلاڑی انشو بھی خواتین کے 57 کلو گرام فری اسٹائل زمرے میں مقابلہ کریں گی۔ بھارت کی ویٹ لفٹر میرا بائی چانو خواتین کے 49 کلو گرام کے فائنل میں چوتھے مقام پر رہیں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں