August 3, 2024 9:29 PM

printer

پیرس اولمپک میں، بھارت کے مکّے باز نشانت دیو کا مقابلہ آج رات مردوں کے 71 کلو گرام کے زمرے کے کوارٹر فائنل میں میکسکو کے مارکو سے ہوگا

پیرس اولمپکس میں بھارت کے مکے باز نشانت دیو آج مردوں کے 71 کلو گرام زمرے کے کوارٹر فائنل میں میکسیکو کے Marco Alonso Verde Alvarez کا سامنا کریں گے۔ اگر مکے باز نشانت دیو 71 کلو گرام کے زمرے میں میکسیکو کے کھلاڑی سے جیت جاتے ہیں تو پیرس اولمپک میں بھارت کو چوتھا تمغہ ملنا یقینی ہوجائے گا۔
تیر اندازی کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی دیپکا کماری، جنوبی کوریا کی Nam Suheyon سے چار-چھ سے ہار گئیں۔ ایک اور تیر انداز بھجن کور پری کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کی کھلاڑی سے پانچ- چھ سے ہار گئیں۔ اِس کے ساتھ تیر اندازی میں بھارت کی مہم ختم ہوگئی ہے۔
نشانے بازی میں 25 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں منو بھاکر اِس اولمپک میں تمغوں کی ہیٹرک کرنے میں ناکام رہیں اور انھیں کانسے کے دو تمغوں پر اکتفا کرنا پڑا۔
آج بھارت کے گولف کھلاڑی شوبھانکر شرما اور گگن جیت بھُلّر، مردوں کے مقابلے کے تیسرے مرحلے میں اپنی کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ وہیں Nethra Kumanan اور وشنو سروانن، Sailing میں مقابلہ کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں