August 9, 2024 3:02 PM

printer

پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے مایہ ناز ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینک کر مردوں کے مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا

پیرس اولمپکس 2024 میں بھارت کے مایہ ناز ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے کل رات 89 اعشاریہ چار-پانچ میٹر دور نیزہ پھینک کر مردوں کے اِس مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔پاکستان کے ارشد ندیم نے اِس مقابلے میں اولمپک کے ابھی تک کے سبھی ریکارڈ توڑ دیئے۔ اُنہوں نے 92 اعشاریہ نو-سات میٹر دور بھالا پھینک کر سونے کا تمغہ جیتا ہے۔  نیرج ایسے پہلے بھارتی ایتھلیٹ بن گئے ہیں، جنہوں نے آزادی کے بعد سے اب تک Track and Field ایتھلیٹکس میں دو تمغے حاصل کئے ہیں۔ وہ بھارت کے دوسرے اور مجموعی طور پر تیسرے ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے اولمپکس میں ایک کے بعد ایک تمغے حاصل کئے ہیں۔ نیرج ایسے پانچویں بھارتی ایتھلیٹ ہیں، جنہوں نے ایک سے زیادہ انفرادی اولمپک تمغے حاصل کئے ہیں۔اِسی دوران بھارتی ہاکی ٹیم نے پچھلے 52 سال میں پہلی بار اولمپکس میں لگاتار دو تمغے حاصل کئے ہیں۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور وزیراعظم نریندر مودی نے نیرج چوپڑا اور بھارتی ہاکی ٹیم کو پیرس اولمپکس میں اِن کامیابیوں پر مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں