July 26, 2024 9:37 PM

printer

پیرس اولمپکس کا باقاعدہ آغاز آج رات دریائے Seine کے کنارے ہو رہا ہے

پیرس اولمپک 2024 کا آج باضابطہ آغاز ہو رہا ہے۔ افتتاحی تقریب بھارتی وقت کے مطابق رات 11 بجے پیرس میں دریائے Seine کے پاس ہوگی۔
اِس سال اولمپکس کی صد سالہ تقریب منائی جا رہی ہے۔ اِس سے قبل کَل بھارت نے پیرس اولمپکس میں اپنی مہم کا مثبت طور پر آغاز کیا۔ تیر اندازی میں درجہ بندی کے مرحلے میں مردوں کی بھارتی ٹیم نے تیسرا مقام، جبکہ خواتین نے چوتھا مقام حاصل کیا اور دونوں ہی ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
بھارت کل، پیرس اولمپکس میں تمغوں کیلئے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ بھارت کے مردوں کی 10 میٹر ایئر رائفل اور 10 میٹر ایئر پسٹل کی مکسڈ ٹیم اور شوٹننگ میں خواتین کی ٹیم کے مقابلے ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں