آج پیرس اولمپکس میں کُشتی، گولف اور ایتھیلیٹکس میں بھارتی کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ پیرس اولمپکس میں بھارتی پہلوان امن سہراوت بھارت کے لیے Wrestling میں پہلا تمغہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ کانسے کے تمغے کے لیے Champ-de Mars Arena میں مردوں کے 57 کلو گرام مقابلے میں آج ان کا سامنا Puerto Rico کے Darian Cruz سے ہوگا۔یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق رات پونے دس بجے شروع ہوگا۔ گولف میں ادتی اشوک اور دیکشا ڈاگر تیسرے راؤنڈ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔ ایتھلیٹکس میں بھارت کی مردوں اور خواتین کی 4×400 میٹر ریلے ٹیمیں بھی آج سہ پہر Stade de France میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔
Site Admin | August 9, 2024 2:58 PM