August 8, 2024 9:57 PM

printer

پیرس اولمپکس میں ہاکی ٹیم نے بھارت کیلئے کانسے کا چوتھا تمغہ جیتا ہے۔ بھارتی پہلوان امن سہراوت 57 کلو گرام کے فری اسٹائل زمرے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں

پیرس اولمپکس میں آج بھارتی ہاکی ٹیم نے اسپین کو ایک کے مقابلے دو گول سے ہراکر کانسے کا تمغہ جیتا۔ اِس طرح بھارتی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس کی تاریخ کو دوہرایا ہے۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپک کھیلوں میں بھی کانسے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ 1972 کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ جب بھارت نے لگاتار تمغے جیتے ہیں۔ اِن اولمپک کھیلوں میں بھارت اب تک کانسے کے چار تمغے جیت چکا ہے۔
اِدھر کُشتی میں بھارتی پہلوان امن سہراوت 57 کلو گرام زمرے کے فری اسٹائل مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے البانیہ کے Zelimkhan Abakarov کو بارہ- صفر سے ہرایا۔ اِس سے پہلے سہراوت نے پچھلے راؤنڈ میں مقدونیہ کے اپنے حریف کو شکست دی تھی۔
اِس کامیابی سے کُشتی میں خاص طور پر ونیش پھوگاٹ کے کل کے افسوسناک واقعے کے بعد کُشتی میں بھارت کیلئے تمغہ ملنے کی امید پھر سے پیدا ہوگئی ہے۔
اِدھر اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا، نیزہ پھینکنے کے فائنل میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے آج میدان میں اتریں گے۔ اُن کا یہ مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق آج رات گیارہ بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں