August 8, 2024 9:48 AM

printer

پیرس اولمپکس میں موجودہ اولمپک اور عالمی چمپئن نیزہ پھینکنے والے کھلاڑی نیرج چوپڑا آج رات اپنے خطاب کا دفاع کریں گے

پیرس اولمپکس میں موجودہ اولمپک اور عالمی چمپئن نیزہ پھینکنے والے کھلاڑی نیرج چوپڑا آج رات اپنے خطاب کا دفاع کریں گے اور ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے کی کوشش کریں گے۔

اُدھر بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم آج شام اولمپک میں کانسہ کے تمغہ کیلئے اسپین کا مقابلہ کرے گی۔

بھارتی کھیل شائقین بھی اکھاڑے میں موجود رہیں گے جہاں، بھارت کے واحد مرد پہلوان Aman Sehrawat آج سہ پہر مردوں کے 57 کلو گرام فری اسٹائل میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ خاتون پہلوان اَنشو بھی خواتین کے 57 کلو گرام فری اسٹائل میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔

کَل پیرس اولمپکس میں بھارت کیلئے ایک افسوسناک واقعہ یہ ہواکہ ونیش پھوگاٹ کو 50 کلو گرام فری اسٹائل کُشتی مقابلے کیلئے نا اہل قرار دے دیا گیا۔ ایسا فائنل میں اُن کے پہنچنے کے بعد وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ونیش نے اِس فیصلے کے خلاف کھیل سے متعلق ثالثی کرانے والی عدالت میں اپیل دائر کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں